اگر کوکاکولا کے کین کو پانی کی بالٹی میں ڈالیں تو ڈوب جاتا ہے لیکن اگر ڈائٹ کوک کا کین ڈالیں تو تیرتا رہتا ہے؟ ایسا کیوں ہے؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
برمنگھم (نیوز ڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہے کہ ڈائٹ کوک کا کین پانی میں ڈوبتا نہیں بلکہ سطح پر تیرنے لگتا ہے جبکہ اس کے برعکس ریگولر کوک کا کین ڈوب جاتا ہے؟ آپ ایک سادہ تجربے سے اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں، لیکن اہم بات یہ ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس سوال کا جواب خاصا تشویشناک ہے۔
دراصل ریگولر کوک کا کین ڈوب جانے کی وجہ اس میں موجود ڈھیروں میٹھا ہے۔ اگرچہ دونوں قسم کی کوک کا زیادہ تر حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے لیکن ریگولر کوک میں ڈائٹ کوک کی نسبت کہیں زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔ ایک کین میں تقریباً 39 گرام میٹھے کی وجہ سے اس کی کثافت ڈائٹ کوک سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ اضافی میٹھے کی وجہ سے ریگولر کوک کی کثافت پانی کی کثافت سے بھی زیادہ ہوجاتی ہے، اور فزکس کے بنیادی اصول کے مطابق زیادہ کثافت والی شے کم کثافت والے مائع میں ڈوب جائے گی۔ ریگولر کوک کے برعکس ڈائٹ کوک میں میٹھے کی مقدار ایک گرام سے بھی کم ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں اس کی کثافت پانی کی کثافت سے کم ہوجاتی ہے اور نتیجتاً یہ پانی کی سطح پر تیرنا شروع ہوجاتی ہے۔ مختصر یہ کہ ریگولر کوک میں موجود میٹھے کی بھاری مقدار اسے ڈبو دیتی ہے، اور یونہی یہ پینے والوں کی صحت کو بھی ڈبو دیتی ہے۔

Comments
Post a Comment